نئی دہلی،6جون(ایجنسی) کانگریس صدر سونيا گاندھی کی صدارت میں پارٹی کی اعلی پالیسی ساز قیادت کرنے والی کانگریس ورکنگ کمیٹی کی اہم میٹنگ آج یہاں شروع ہو گئی۔
اجلاس میں محترمہ گاندھی کے علاوہ پارٹی نائب صدر راہل گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن
سنگھ، اے کے انٹونی، غلام نبی آزاد، پی چدمبرم اور احمد پٹیل سمیت ورکنگ کمیٹی کے تمام اراکین حصہ لے رہے ہیں۔
اس اہم اجلاس میں صدارتی انتخابات اور پارٹی میں تنظیمی انتخابات کے ساتھ ساتھ کچھ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے بارے میں تبادلہ خیال کئے جانے کا امکان ہے۔